Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹانک میں ججز پر حملہ، پشاورہائی کورٹ کے رجسٹرار کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اجلاس میں پولیس شہدا کے لواحقین کے لیے 40 لاکھ روپےکا بھی اعلان کیا گیا
شائع 05 اگست 2024 04:57pm

ٹانک میں ججز پر حملہ کے بعد پشاورہائی کورٹ کے رجسٹرار کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پولیس شہدا کے لواحقین کو 40 لاکھ روپے بھی دیئے جائیں گے۔

چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کے سربراہی میں اہم اجلاس میں پولیس افسران نے ٹانک حملہ کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے حملے کو بہادری کیساتھ ناکام بنایا اس دوران 2 اہلکار شہید ہوئے۔

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے حکام کو ہدایت کی کہ اداروں کی مضبوط ٹیمیں عدالتوں کی سیکورٹی کے لیے تشکیل دی جائیں جبکہ ٹانک واقعے کی تحقیق کے لئے پشاورہائی کورٹ کے رجسٹرار کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی ججز کی سیکیورٹی کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کے لیے غور کریگی۔

ٹانک میں ججز کی گاڑی پر حملہ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے آئی جی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو طلب کرلیا

اجلاس میں شہید پولیس اہلکاروں کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہدا کے لواحقین کے لیے 40 لاکھ روپےکابھی اعلان کیا گیا ۔

Peshawar High Court