Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حارث وحید نے ڈرامہ میں ولن کی اہمیت بتا دی

انہیں ہٹ سیریل "جام جہاں" میں تبریز کے منفی کردار میں بے حد پسند کیا گیا
شائع 05 اگست 2024 04:09pm

حارث وحید ایک ورسٹائل فنکار ہیں ، جنہوں نے اپنی بہترین پرفارمنس کی بدولت جلد ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

حارث وحید کوحال ہی میں ہٹ سیریل ”جام جہاں“ میں تبریز کے کردار میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔ یہ ایک ایسا پاور فل منفی کردار تھا، جو ایک ساتھ کئی سازشوں میں ملوث تھا اور قتل جیسا سنگین جرم بھی کرچکاتھا۔

حارث وحید کو زیادہ تر منفی کردار میں دیکھا گیا ہے۔ مگر وہ اس پر مطمئن ہیں۔ ایک شو میں شرکت کے دوران انہوں نے ایک ڈرامہ میں ولن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ حارث نے اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ڈرامے میں ایک ولن ہی پوری کہانی کو چلاتا ہے۔ منفی کرداروں میں ایکٹنگ کا مارجن زیادہ ہوتا ہے۔ ہیرو تو صرف چائے یا اسطرح کی چیزیں مانگتا ہے۔

”جام جہاں“ میں اپنے کردار تبریز کے بارے میں حارث نے کہا کہ انہیں احساس نہیں تھا کہ وہ تبریز کے کیریکٹر سے اتنی زیادہ محبت سمیٹیں گے، حارث نے خدا کا شکراد اکیا کہ ایک اچھی تحریر، ڈائریکشن اور اپنے کردار کے ساتھ کی گئی محنت سے یہ سب کچھ ممکن ہوا۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity