Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

”من جوگی“ قسط1: ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی

ڈرامہ میں بلال عباس ، سبینہ فاروق مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں
شائع 05 اگست 2024 03:28pm

ڈرامہ سیریز ”من جوگی“ کی پہلی قسط نشر ہوچکی ہے۔ اس قسط میں ڈرامہ کی غیر معمولی کہانی کی ہر چیز کمال مہارت سے دکھائی گئی ہے۔

”ہم“ ٹی وی سے پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریز ”من جوگی“ سینیئر پروڈیوسر سلطانہ صدیقی کی پروڈکشن مییں تیار کی گئی ہے، ڈرامہ کی کہانی ظفر معراج نے لکھی ہے۔ کاشف نثار کی ہداہت کاری میں بننے والے اس ڈرامہ کی کاسٹ میں بلال عباس خان، سبینہ فاروق، گوہر رشید، عاصمہ عباس، ٹیپو شریف اور دیگر شامل ہیں۔

”من جوگی“ میں حلالہ کے موضوع کو دکھایا گیا ہے، کہ لوگ کس طرح اس کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ بلال عباسی نے اس میں ابراہیم کا کردار ادا کیا ہے۔ جبکہ سبینہ عالیہ اور گوہرشبیر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ ابراہیم کو مثبت کردار میں پیش کیا گیا ہے، جو خدا سے ڈرنے والا شخص ہے اور عالیہ کی مدد کر رہا ہے، جب کہ شبیر کو سیاسی طاقت حاصل ہے۔

پہلی قسط کے پلاٹ اور اداکاروں کی پرفارمنس کو ٓناظرین میں پسند کیا جارہا ہے اور وہ دوسری قسط کا انتظار کر رہے ہیں۔ صارفین ڈرامہ کی کاسٹ سے خوش ہیں اور خصوصا بلال عباس کے کردار اور ادا کاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے۔ ان کے نزدیک بلال عباسی ابراہیم سے کہیں زیادہ اچھےہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani drama