Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سبھاش گھئی کا جیکی شروف اور شتروگن سہنا پرمتنازعہ بیان

اگر میں ایک اچھی فلم بنانا چاہتا ہوں، توموجودہ ستاروں کے ساتھ کام نہیں کروں گا
اپ ڈیٹ 05 اگست 2024 04:06pm
ہندوستان ٹائمز
ہندوستان ٹائمز

سبھاش گھئی نے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان، انیل کپور، جیکی شروف اور شتروگھن سنہا کے ساتھ کام کرنے کو شیئرکیا۔

بھارت کے مشہور اور کامیاب فلم سازسبھاش گھئی نے بالی ووڈ کے کچھ مشہور اداکاروں کے بارے میں اپنی ایماندارانہ رائے شیئر کی ہے۔ اپنے چیٹ شو دی انوینسیبلز سیریز سیزن 2 کی آنے والی قسط کے پرومو میں اداکار و پروڈیوسر ارباز خان نے سبھاش گھئی سے بالی وُڈ کی چند مشہور سیلیبریٹیز کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے جیکی شروف کو برا ادا کاراور شتروگھن سنہا کو حد سے زیادہ پر اعتماد فنکارکہا۔

سبھاش گھئی کا کہنا تھا کہ، ایک ہوتا ہے غیر اداکار، اور ایک ہوتا ہے برا اداکار برے اداکار جیکی شروف، اداکار انیل کپور ہیں…شتروگھن کا سب سے بڑا مسئلہ تھا کہ وہ حد سے زیادہ پر اعتماد تھے، اور کبھی وقت پر نہیں پہنچتے تھے۔

بھارتی فلم ساز نے 1997 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم“پردیس“ میں کام کیا تھا۔ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سبھاش گھئی نے کہا، ”جیسے ہی میں نے ”پردیس“ میں شاہ رخ کے ساتھ کام کیا،تو میری تو-تو میں-میں چلتی رہتی تھی… پھر“قرض“ ، جو کہ 1980میں ریلیز ہوئی تھی ،کے بعد میں نے سوچا کہ، اگر میں ایک اچھی فلم بنانا چاہتا ہوں ،تو میں موجودہ ستاروں کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle