Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ کے الفاظ نے میری زندگی بدل کے رکھ دی ، سابق ریسلراورہالی وُڈایکٹرجان سینا

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں وہ شاہ رخ خان سے ملے تھے
شائع 05 اگست 2024 02:07pm

جان سینا کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے الفاظ نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی۔

ریسلر سے اسٹار بننے والے ہالی وُڈ ایکٹر جان سینا نے شاہ رخ سے اپنی ملاقات کو اپنی زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا۔

جان سینا نے جولائی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شاندار شادی میں شرکت کے لیے بھارت کا دورہ یا تھا ،جہاں انہوں نے شاہ رخ خان سے ملاقات کی تھی۔

قائد اعظم کے رشتے دار اور شاہ رخ خان کے درمیان لڑائی

حال ہی میں ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان سے ملاقات کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔ اس انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان کےالفاظ نے میری زندگی میں تبدیلی لانے میں مدد کی۔ انہوں نے شاہ رخ کو ایک ہمدرد، مہربان اور کیئر کرنے والا شخص قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے شخص سے ہاتھ ملانا ایک جذباتی لمحہ تھا جس نے میری زندگی کو بہت زیادہ متاثر کیا۔ اور یہ لمحات ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لے کر آئے ہیں۔

میں ان کا شکر گزار رہا ہوں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئےکہ میں نے ان کی باتوں پر سنجیدگی سے عمل کیا ہے، اور میں سخت محنت کررہا ہوں۔ جان سینا نے اپنے عزم کو ظاہر کیا۔

جان سینا نے شاہ رخ خان سے پہلی مرتبہ محبت کا اظہار نہیں کیا ہے، بلکہ اس سے قبل بھی انہوں نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شریک ہونے کے بعد اپنے ایکس ہینڈل پر اپنے تجربات کو شیئر کیا تھا۔ ایک وائرل ویڈیو میں انہیں شاہ رخ خان کی فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کا گانا ’بھولی سی صورت‘ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جو انٹر نیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی۔

hollywood

Celebrities

entertainment

lifestyle