Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں کساد بازاری کے خطرے سے دنیا بھر کے سرمایہ کار گھبراگئے

ایشیا، یورپ اور امریکا کی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کی لہر دوڑ گئی، ہزاروں پوائنٹس کم ہوگئے۔
شائع 05 اگست 2024 01:10pm

امریکا میں کساد بازاری کے خدشات پر سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔ ایشیا، یورپ اور امریکی اسٹاک مارکیٹس مندی کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔ جاپان کے انڈیکس نِکئی میں 4800 پوائنٹس کی کمی واقع ہوگئی۔

بھارت کے بی ایس ای سینسیکس انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ تائیوان کی اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار پوائنٹ گھٹ گئے۔

جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ میں 8 فیصد، ترک اسٹاک مارکیٹ میں 6 فیصد اور فرانسیسی اسٹاک مارکیٹ میں ساڑھے تین فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ چین، ہانک کانگ، انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا اور جرمنی کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی نمایاں ہوچلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

عالمی معاشی بحران نہ آنے پر ماہرین معاشیات تنقید کا نشانہ کیوں بن رہے ہیں؟

مشرق وسطیٰ کی جنگ سے عالمی اقتصادی بحران پیدا ہوسکتا ہے، معاشی ماہرین کا انتباہ

ورلڈ بینک نے پاکستانی معیشت کی ترقی میں مزید کمی کا امکان ظاہرکردیا

Europe

ایشیا

INVESTORS CONFUSED

US RECESSION FEARED

AMERICAS

Iran Israel Tension