Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاور سیکٹر میں اصلاحات کیلئے حکومت نے ٹاسک فورس قائم کردی

اویس لغاری سربراہ اور نیپرا، سی پی پی اے، پی پی آئی بی اور ایس ای سی پی کے نمائندے شامل ہوں گے۔
شائع 05 اگست 2024 12:47pm

پاور سیکٹر میں اصلاحات پرعمل درآمد کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی۔ ٹاسک فورس میں نیپرا، سی پی پی اے، پی پی آئی بی اور ایس ای سی پی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ ٹاسک فورس کے سربراہ وفاقی وزیرِتوانائی اویس لغاری ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل محمد ظفر اقبال اس ٹاسک فورس کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہوں گے۔ گریڈ 21 کے سید زکریا علی شاہ کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹاسک فورس اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

ٹاسک فورس آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس میں کمی سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔ آئی پی پیز سے متعلق دیگر امور پر بھی ٹاسک فورس کو سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹاسک فورس پاور سیکٹر کو مالیاتی اعتبار سے پائیدار بنانے کے لیے سفارشات دے گی۔

مزید پڑھیں :

سینیٹ کمیٹی نے آئی پی پیز سے معاہدوں کی کاپیاں طلب کرلیں

پاور سیکٹر اور ایف بی آر سے کرپشن ختم نہ ہوئی تو ملک کی ناؤ ڈوب سکتی ہے، وزیراعظم

آئندہ مالی سال میں پاور سیکٹر کے 19 منصوبے مکمل ہونے کا تخمینہ

nepra

SECP

CPPA

POWER SECTOR TASK FORCE

OWAIS LAGHARI

PPIB