Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی میوزک انڈسٹری اور آرٹسٹ بہت بڑے اور زبردست ہیں ، سنیدھی چوہان

بالی وُڈ گلوکارہ نے پاکستانی میوزک اور آرٹسٹوں کی دل کھول کر تعریف کی
شائع 05 اگست 2024 12:47pm

حال ہی میں بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستانی میوزک انڈسٹری اورپاکستانی فنکاروں کی دل کھول کر تعریف کی۔

سنیدھی چوہان کا کہنا تھا کہ، میں بہت سے پاکستانیوں کے ساتھ کام کرتی رہی ہوں، وہ بہترین پرفارمرہیں اور میں انہیں پاکستانی کیوں کہتی ہوں، کیونکہ جب ہم ملتے ہیں تو ایک جیسے ہی لگتے ہیں ۔ہم ایک ہی آرٹسٹ ہیں، ہم ایک ہی زبان بولتے ہیں، ہم ایک دوسرے کی طرح نظر آتے ہیں، ہمارا کھانا اور ثقافت ایک جیسی ہے۔

امیتابھ بچن اپنی بہو سے کیا ہوا وعدہ پورا نہ کر سکے

بالی وُڈ گلوکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب میں برطانیہ اور امریکہ جاتی ہوں تو وہاں میرے بہت سے پاکستانی مداح اور دوست ہیں تو میں یہی کہوں گی کہ ہم سب ایک جیسے لوگ ہیں۔

پاکستانی موسیقی ایک لہر بن گئی ہے، گرچہ پاکستان کی فلم انڈسٹری ہے، مگر اتنی بڑی نہیں ہے ، لیکن ،جہاں تک ان کی میوزک انڈسٹری کا تعلق ہے تو، ان کے پاس واقعی ایک بڑی میوزک انڈسٹری ہے۔ ان کے فنکار بڑے ہیں، انہیں وہاں پیار کیا جاتا ہے۔ اور عزت دی جاتی ہے

انہیں یہاں ہندوستان میں بھی محبت ملتی ہے اور اس کی وجہ موسیقی سے ان کی محبت ہے۔جب میں کوک اسٹوڈیو میں انکے گانے اور ویڈیوز دیکھتی ہوں، تو مجھت ان کی میوزک سےلگاو اور جنون نظر آتا ہے۔

سنیدھی چوہان نے حسن راہین اور شازیہ منظور کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ، جب میں نےکوک اسٹوڈیو کے حسن راہین کی ویڈیوز دیکھیں تومیں دنگ رہ گئی، اسی طرح اور شازیہ منظور بھی ، جنہوں نے چاندنی راتیں اور دیگر کئی گانے گائے ہیں، ایک بڑی گلوکارہ ہیں۔ ”توری جندی“ کو ویڈیو کے ساتھ دیکھنے کے بعد میں حیران رہ گئی، ایک گانے کے طور پر یہ ایک اچھا گانا ہے، لیکن ویڈیو نے اسے اوراچھا بنادیا ہے۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle