Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

ویرات کوہلی اور سری لنکن کھلاڑی کے درمیان گرما گرمی وائرل

بھارتی کھلاڑی اور سری لنکن نگراں ہیڈ کوچ کے درمیان سنجیدہ چہروں کے ساتھ گفتگو کی جا رہی تھی
اپ ڈیٹ 05 اگست 2024 01:38pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ایکس
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ایکس

بھارت اور سری لنکا کے درمیان ان دنوں کولمبو کے اسٹیڈیم میں او ڈی آئی میچز جاری ہیں، وہیں ویرات کوہلی اور سری لنکن ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا کے درمیان گرما گرمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا جا رہا تھا۔

تاہم اس سب میں رسمی طور پر جوں ہی ویرات کوہلی اور سری لنکن نگراں ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا نے مصافحہ کیا تو کیمرے کی آنکھ نے دونوں کے درمیان گرما گرمی کو نوٹ کرلیا۔

دوسرے او ڈی آئی میں 15 ویں اوور کے دوران اکیلا دننجایا نے کوہلی کو ایل بھی ڈبلیو کیا تھا، تاہم ڈی آر ایس کے بعد اس فیصلے کو تبدیل کر کے ناٹ آؤٹ دے دیا گیا تھا۔

اس فیصلے پر اکثر ماہرین کا خیال تھا کہ کوہلی نے بال کو ہٹ نہیں کیا تھا، تاہم ڈی آر ایس کی کال لینے پر سری لنکن نگراں ہیڈ کوچ سیخ پا دکھائی دیے۔

چیمپئنز ٹرافی میں آئی سی سی کا پلان بی سامنے آگیا

یہی وجہ تھی کہ میچ کے بعدنگران ہیڈ کوچ نے وراہت کوہلی سے مصافحے کے دوران ہی کھلاڑی کو روک لیا اور اسی دوران گرما گرمی شروع ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان گفتگو دوستانہ تھی، تاہم یہ معلوم نہ ہو سکا ہے کہ سنجیدہ چہروں کے ساتھ دونوں کس حوالے سے گفتگو کر رہے تھے۔

virat kohli

Srilanka

One Day International

handshake

interim head coach

intense

columbo