Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غریب ملک اور امیر پارلیمنٹ: مرمت اور دیکھ بھال کے نام پر خرچ رقم کی تفصیلات جاری

سب سے زیادہ 2022-2023 میں 30 کروڑ 27 لاکھ روپے ایوان نمائندگان کی مرمت اور دیکھ بھال پر خرچ کیے گئے
اپ ڈیٹ 05 اگست 2024 01:12pm

اسلام آباد میں ایوان نمائندگان کی مرمت اور دیکھ بھال میں گزشتہ 6 برس کے دوران 93 کروڑ روپے خرچ کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی مرمت اوردیکھ بھال پر 2019 سے اب تک 93 کروڑروپے خرچ کیے گئے۔

2019 -2020 میں 10 کروڑ85 لاکھ روپے 2020-2021 میں 17 کروڑ 13 لاکھ روپے 2021-2022 میں 28 کروڑ 61 لاکھ روپے 2022-2023 میں 30 کروڑ 27 لاکھ روپے 2023-2024 میں 6 کروڑروپے خرچ ہوئے کیے گئے۔

پاکستان

National Assembly