Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی، اعداد و شمار جاری

بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ مغربی سندھ کے قریب ہے، محکمہ موسمیات
شائع 05 اگست 2024 11:45am

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ رات سے آج صبح 8 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ ناظم آباد میں 76.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، سرجانی ٹاؤن میں 72.4، قائد آباد میں 61 اور ملیرہالٹ میں54.1 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

گلستان جوہر میں 39.6، فیصل بیس پر 37، اولڈ ایئر پورٹ پر 49.4، جناح ٹرمینل پر 42.2 اور اورنگی ٹاؤن میں 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ گلشن حدید میں 35، نارتھ کراچی میں 34، ابراہیم حیدری میں 13، گلشن معمار میں 12، گڈاپ میں 11.4، کیماڑی میں7، پی اے ایف مسرور بیس میں 5، کورنگی میں 3.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ محکمہ موسمیات نے اعداد و شمارجاری کردیے

کراچی میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال، نظام درہم برہم

کراچی میں بارش سے مرکزی شاہراؤں پر گڑھے پڑنے کا سلسلہ جاری

اس کے علاوہ ڈی ایچ اے میں 2.2 جبکہ سب سے کم بارش صدر میں 2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

کراچی میں آج بھی بارش کی پیشگوئی

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش کا سبب بننے والاہواکا کم دباؤ مغربی سندھ کے قریب ہے، شہر میں دن بھر اور رات میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ کل بھی شہر میں مطلع ابرآلود اور ہلکی بارش یا بونداباندی ہوسکتی ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق مون سون کا ایک اور سسٹم مشرقی سندھ میں 10 یا 11 اگست کوبھارتی راجستھان سے داخل ہوسکتا ہے، اس سسٹم کے زیر اثر شہر میں 12 یا 13 اگست کو بارش کا امکان رہے گا۔

karachi

Met Office

Karachi Rain

monsoon rains

rainy weather

statistics

rain statistics