Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبر پختونخوا میں مالی بحران، اساتذہ کی اپگریڈیشن پر حکومت کا یوٹرن

پچھلےدورمیں دی جانیوالی اپگریڈیشن کی منظوری واپس لینےکی تیاری
شائع 05 اگست 2024 10:43am

خیبرپختونخوا حکومت کے مالی بحران شدت اختیار کر گئے جس کے بعد حکومت نے اساتذہ کی اپگریڈیشن پر یوٹرن لے لیا، پی ٹی آئی کی سابق دور حکومت میں دی جانی والی اپگریڈیشن کی منظوری پر محکمہ خزانہ نے اعتراض لگا کر سمری واپس کردی۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ دورمیں 1لاکھ سے زائد اساتذہ کی ترقی کا فیصلہ کیا گیا تھا، پرائمری اسکول ٹیچرزکوگریڈ12سے14میں ترقی دینا تھا۔

علاوہ ازیں سینئرپرائمری ٹیچر کو 14 سے گریڈ 15 میں ترقی دینی تھی۔ واضح رہے کہ اساتذہ اپگریڈیشن سےسالانہ 36 ارب کا اضافی بوجھ بڑھ جائے گا۔

دستاویز کے مطابق محکمہ خزانہ نےاعتراض لگا کرسمری منسوخ کرنےکی درخواست دے دی۔ ادھر فیصلے کے خلاف اساتذہ تنظیموں نے احتجاج کا عندیہ دے دیا۔

KPK

KPK Government