بچوں کو سوئمنگ کرتے وقت ان دو رنگوں کے سوٹ ہرگز نہ پہنائیں
اگر آپ کے بچے اسکول میں یاکہیں اورسوئمنگ کلاسزلے رہے ہیں ،تو ان کے سوئمنگ سوٹ کو نیلے یا سفید رنگ کا نہیں ہونا چاہیے ، ورنہ یہ ان کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
آج کا دور پچھلے دور سے کہیں زیادہ مختلف ہے ، جہاں والدین اور گھر کے بزرگ ڈانٹ ڈپٹ اورپٹائی کو بچوں کی تربیت کے لیے ضروری ہتھیار سمجھتے تھے۔ اب بچوں کی پرورش کا پرا انداز فرسودہ ہو چکا ہے۔
اف! بجلی چلی گئی، گھبرائیے نہیں یہ ٹوٹکے آپ کے گھر کو پنکھے کے بغیر بھی ٹھنڈا رکھیں گے
بچوں کے ساتھ دوستانہ رویہ اور ہنسی مذاق سے بھر پور ہلکا پھلکا ماحول ان کی شخصیت میں مثبت کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین نفسیات کے مطابق جن بچوں کو تفریح سے بھر پور ماحول میں پروان چڑھایا جاتا ہے، وہ بڑے ہو کر نہ صرف ایک بہترانسان کے روپ میں سامنے آتے ہیں ، بلکہ ان کا اپنے والدین کے ساتھ تعلق بھی مضبوط ہوتا ہے، اس کے برعکس ایسے بچے ، جنہیں بچپن سے ڈانٹ ڈپٹ یا مار پیٹ کی جائے ، ان کے اندر کئی ذہنی پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں ، جو اگے چل کر انہیں نہ صرف ذہنی بلکہ کئی جسمانی بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہیں۔
بچوں کی تربیت میں جہاں صاف ستھرا ماحول ، اچھی غذا کو ترجیح دی جاتی ہے ، وہی انہیں ہلکی پھلکی تفریح فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔ جو ان کی صحت مندانہ پرورش اوربچوں کی اپنے والدین کے ساتھ تعلقات بہتر بناتی ہے۔۔
ویسے تو بچوں کو تفریح فراہم کرنے کئی طریقے ہیں ۔ جس میں وقتا فوقتا سیرو تفریح کے پروگرام بنانا، انہیں ذہنی سرگرمیاں فراہم کرنا،اور اپنے ہم عمروں اور دوستوں کے ساتھ وقت گذارنا بھی شامل ہے۔ ایسی ہی ایک صحت مندانہ تفریح ”سوئمنگ“ ہے۔ جو ایک بہترین ورزش بھی ہے۔ بچے اس سرگرمی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، خصوصا گرمیوں کے دنوں میں۔
لیکن اس ضمن میں والدین ایک بہت ہی اہم نکتے کو نظر انداز کردیتے ہیں ، وہ بچوں کے تیراکی کے لباس کا رنگ ہے۔
حال ہی میں بچوں کی تیراکی سے متعلق ایک سیمینار میں اولمپک سوئمنگ چیمپیئن ریییکا اینڈرسن نے بتایا کہ بچوں کو سوئمنگ کے لیے ہمیشہ رنگ برنگے سوئمنگ سوٹ پہنائے جائیں ،اور نیلے یا سفید رنگ سے احتراز کرنا چاہیے، تاکہ خدانخواستہ کسی حادثے کی صورت میں ان کی فوری مدد کی جاسکے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ نیلا یاسفید رنگ سوئمنگ پول کی سطح کے رنگ سے ہم آہنگ ہوجاتا ہے اوریہ پانی کا ہی ایک حصہ معلوم ہوتے ہیں۔
Comments are closed on this story.