Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

حکومت کا قومی اسمبلی سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری لینے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت آج ساڑھے 11 بجے ہوگا
شائع 05 اگست 2024 10:25am

حکومت نے قومی اسمبلی سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کی منظوری لینے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت آج ساڑھے 11 بجے ہو گا، اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کا بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاسپورٹس کے اجرا میں غیرمعمولی تاخیر کی شکایات پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثریت رائے سے منظور کرلیا

پیپلز پارٹی کا حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرکے نئے انتخابات کرانے کا مشورہ

اس کے علاوہ تیزاب سے جلاؤ کی روک تھام، منصفانہ اور جلد ٹرائل کو یقینی بنانے کے لیے بل پیش کیا جائے گا جبکہ قومی کمیشن برائے حقوق اطفال ترمیمی بل 2024 بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

اسلام آباد

National Assembly

ayaz sadiq

Election Amendment Act

sardar ayaz sadiq