Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اہلِ لاہور کو بیمار، مردہ جانوروں کا گوشت کھلانے والا گروہ دھرلیا گیا

فوڈ اتھارٹی نے 800 کلو گرام گوشت تلف کردیا، ملزم کئی علاقوں میں سپلائی کیا کرتے تھے، ڈی جی عاصم جاوید
شائع 05 اگست 2024 12:30pm

لاہوریوں کو بیمار گوشت کھلانے والا گروہ دھرلیا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے غیر قانونی کمیلے پر چھاپہ مار کر بیمار جانوروں کا 800 کلو گوشت تلف کردیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تین بیمار جانوروں کا گوشت برآمد ہونے پر کارروائی کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ بیمار اور مرے ہوئے جانور ٹرک میں چھپاکر لائے گئے۔ گروہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ بیمار جانوروں کا اور دیگر ناقص گوشت متعدد علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

punjab food authority

MEAT OF DECEASED CATTLE

DG ASIM JAVED

CULPRITS APPREHENDED