Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیرِ اعظم کی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی خرابیوں کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی ہدایت

پاکستان کے ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے ایف بی آر میں اصلاحات بہت ضروری ہیں، شہباز شریف
شائع 04 اگست 2024 11:02pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مکمل نفاذ میں غفلت کے ذمہ داران کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے تمام اقدامات پر جلد عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

لاہور میں وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں شہباز شریف نے ایف بی آر کی ٹرانسفارمیشن کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اور وزیرِ مملکت برائے خزانہ کو ایف بی آر ٹرانسفارمیشن منصوبے کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی۔ جب کہ وزیرِ اعظم کو ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

اس موقع پر وزیرِاعظم نے سسٹم کی خرابیوں کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی ایک ایک پائی بچانے کیلئے دن رات محنت کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں ہے۔ مکمل ڈیجٹائزیشن اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ریسٹرکچرنگ ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہیں، پاکستان کے ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے ایف بی آر میں اصلاحات بہت ضروری ہیں۔

ایف بی آرکے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں ناکامی، رپورٹ منظرعام پر

اجلاس میں وفاقی وزرا ء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک، وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی

آئی ایم ایف مشن کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ پر اظہارِ تشویش

اجلاس کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ایف بی آر کی ٹریک اینڈ ٹریس کے مکمل نفاذ میں غفلت کے ذمہ داران کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے تمام اقدامات پر جلد عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔

economic crisis

FBR

PM Shehbaz Sharif