بجلی چوری کے خلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبریں مسترد
پاور ڈویژن نے بجلی چوری کے خلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبریں مسترد کردی ہیں۔
اس حوالے سے پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی خبروں کا تمام مواد من گھڑت ہے۔
لاہور : 40 گھنٹے سے زائد بجلی بند ہونے پر شہریوں کا پارہ ہائی
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاور ڈویژن کی طرف سے اس حوالے سے کوئی منصوبہ زیرِغور نہیں ہے۔
محکمہ توانائی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بجلی چوری کے خلاف مہم چلا رہی ہے، اس مہم کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔
بجلی کی تمام قسم کی کمپنیوں کو 3 سال میں کتنے جرمانے ہوئے، تفصیلات سامنے آگئیں
پاور ڈویژن نے کہا کہ چوری روکنے کی مہم پر آنے والے اخراجات صارفین سے وصول نہیں کیے جاتے۔
Comments are closed on this story.