Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن ترمیمی بل 2024 کل منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

الیکشن ترمیمی بل 2024 پر پہلے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی
شائع 04 اگست 2024 09:30pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا، جس کا 31 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، ایوان میں الیکشن ترمیمی بل 2024 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق الیکشن ترمیمی بل 2024 قانون سازی اور ترمیمی بل 2024 پیش کرنے کے لئے قواعد کو معطل کرنے کی تحریک پیش کی جائے گی۔ بلال اظہر کیانی الیکشن ترمیمی بل 2024 منظوری کے لئے پیش کریں گے۔ جب کہ الیکشن ترمیمی بل 2024 پر پہلے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثریت رائے سے منظور کرلیا

اس کے علاوہ اراکین کے مختلف نجی بل قانون سازی کے لئے ایوان میں پیش کئے جائیں گے۔ صاحبزادہ صبغت اللہ کی نجی پاورہلانٹس کے ساتھ حکومتی معاہدوں کی ازسر نو جائزہ لینے کی قرارداد بھی ایجنڈا میں موجود ہے۔

پیپلز پارٹی کا حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرکے نئے انتخابات کرانے کا مشورہ

ایم کیوایم اراکین کی بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے الیکٹرک کی کارکردگی پر بحث کی تحریک بھی ایجنڈا پر موجود ہے، سوالات اور ان کے جوابات وقفہ سوالات کی صورت میں ایجنڈا پر موجود ہے۔ پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کے بارے میں توجہ دلاو نوٹس بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی قواعد و ضوابط 2007 میں مختلف ترامیم پیش کی جائیں گی، جب کہ اشیائے ضروریہ خصوصا ڈبہ پیک دودھ کی قیمت میں اضافے پر تشویش کے بارے میں توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

National Assembly

Election Amendment Act

Pakistan Politics