پیرس اولمپک : پاکستانی شوٹر جی ایم بشیر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے
پیرس میں جاری اولمپک گیمز کے شوٹنگ مقابلوں میں پاکستانی شوٹر جی ایم بشیر فاٸنل کی دوڑ سے باہر ہوگٸے۔ جی ایم بشیر چار پواٸنٹس کی دوری سے 581 پواٸنٹس کیساتھ پندرھویں نمبر پر رہے۔
اولمپک گیمز میں اس سے قبل پاکستانی شوٹرز کشمالہ طلعت، گلفام جوزف کے بعد غلام مصطفی بشیر بھی میڈل کی دوڑ کیلٸے فاٸنل راونڈ تک نہ پہنچ سکے۔ جی ایم بشیر 25 میٹر ریپیڈ فاٸر پسٹل مقابلوں میں صرف 4 پواٸنٹس کی دوری سے کوالیفاٸی نہ کر سکے جبکہ فاٸنل راونڈ کیلٸے کوالیفاٸی کرنے کیلٸے 585 اعشاریہ 28 پواٸنٹس درکار تھے۔
پاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت بھی پیرس اولمپکس سے آؤٹ
جی ایم بشیر کوالیفاٸنگ راونڈ میں 15ویں نمبر پر آئے جنہوں نے دو مرحلوں میں 581.19 پواٸنٹس لیے۔ اولمپک گیمز میں آخری پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا ایونٹ چھ اگست کو ہوگا۔
Comments are closed on this story.