Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوم شہدائے پولیس پر افواج کا بہادر پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین

پولیس کے جوانوں نے فرض کی ادائیگی میں بےمثال قربانیں دیں، آئی ایس پی آر
شائع 04 اگست 2024 08:08pm
فوٹو۔۔۔اے ایف پی / فائل
فوٹو۔۔۔اے ایف پی / فائل

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر افواج پاکستان نے بہادر پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس کے جوانوں نے فرض کی ادائیگی میں بےمثال قربانیں دیں، ان قربانیوں ،غیرمتزلزل عزم اور ہمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہیدوں کی قربانیاں ہمارے حوصلےبڑھاتی ہیں، افواج کے افسران اور جوان ان شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہیدوں نے جان کے نذرانے دیکر قوم کی حفاظت کی۔

یوم شہدائے پولیس: شہباز شریف، مریم نواز، محسن نقوی اور بیرسٹر سیف نے کیا پیغام دیا

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ ہم شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، شہدا کے مشن کو آگے لیکر بڑھتے رہیں گے، پولیس شہدا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے فوجی افسران اور جوانوان نے مختلف تقاریب میں شرکت کی۔

ISPR

Pakistan Law and order situation

Police Martyrs' Day