Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

سابقہ پادری کے قبول اسلام کا دلچسپ واقعہ، خدا سےحقیقت دکھانے کی دعا کی جس کے بعد کرشمہ ہوگیا

قرآن پڑھا تو مجھے معلوم ہوا کہ یہی سچا دین ہے، گولڈ ڈیوڈ نے نیا نام عبدالرحمان رکھا
شائع 04 اگست 2024 07:24pm
فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا

آسٹریلیا کے 45 سالہ آرتھوڈوکس پادری گولڈ ڈیوڈ نے اسلام قبول کرکے اپنا نام عبدالرحمان رکھا۔ ان کے قبول اسلام کی پُرسوز کہانی دلوں کو چھو رہی ہے اور سوشل میڈیا پر مسلمان صارفین اسے پسند کر رہے ہیں۔

اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے سابقہ پادری گولڈ ڈیوڈ نے بتایا کہ پرتھ میں ایک فیملی سے ملنے گئے تھے جہاں وہ ایک امام سے بھی ملے۔ مقامی مسجد کے امام نے انھیں قرآن پڑھنے کیلئے دیا جس کے بعد ان کی زندگی میں تبدیلی آگئی۔

انھوں نے بتایا کہ ویسے تو میرے پاس قرآن مجید پہلے سے موجود تھا لیکن اسے کبھی نہیں پڑھا تاہم ’اس بار میں نے خدا سے دعا کی کہ مجھے حقیقت دکھا دے، اسلام سچا ہے یا جھوٹا، عیسائیت غلط ہے یا صحیح ہے، اس حوالے سے مجھ پر واضح کر دے، اس کے بعد جب میں نے قرآن پڑھا تو مجھے معلوم ہوا کہ یہی سچا دین ہے‘۔

ایک خواب نے پادری کی زندگی بدل دی، ہزاروں پیروکاروں کے ساتھ اسلام میں داخل

عبدالرحمان نے اپنی کہانی سناتے ہوئے مزید بتایا کہ حقیقت سامنے آنے کے بعد میں نے نماز جمعہ کے بعد امام کے پاس جا کر اسلام قبول کیا تھا۔

Australia

Islamic Calender

MUSLIM MAN

Muslim Brotherhood