Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اولمپکس 2024: کھلاڑی کی مردانگی فرانس کے گولڈ میڈل کے آڑے آگئی

ایک عجیب حادثے نے کھلاڑی کو مقابلے سے باہر کرا دیا اور اولمپک گولڈ کے خواب کو چکنا چور کر دیا
شائع 04 اگست 2024 07:13pm

پیرس اولمپکس 2024 میں یکے بعد دیگرے ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں جن سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ جاتا ہے، الجزائر کی ’مرد نما‘ خاتون باکسر کے ہاتھوں اطالوی باکسر کی پٹائی ہو یا ترکیہ کے پرسکون شوٹر یوسف دیکچ کا جیب میں ہاتھ ڈالے نشانہ لگا کر سلور میڈل جیتنے کی ویڈیوز، اولمپکس 2024 میں کافی کچھ انوکھا ہو رہا ہے۔ اور ایسا ہی کچھ انوکھا واقعہ فرانس کے پول والٹر کے ساتھ پیش آیا، جو اپنی ’مردانگی‘ کے باعث گولڈ میڈل سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

فرانسیسی پول والٹر انتھونی امیراتی ہفتے کو اولمپکس 2024 میں اپنی بدقسمتی کی وجہ سے وائرل ہو گئے، جہاں وہ اپنے عضو خاص کے اچانک اور غیر متوقع طور پر کراس بار سے ٹکرانے کے بعد گیم میں آگے بڑھنے میں ناکام رہے۔

امریکی خاتون سوئمر نے اولمپکس کا 50 سالہ ریکارڈ برابر کر دیا

واقعے کی ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ امیراتی بھاگتے ہوئے آئے، پول زمین پر ٹکایا، ہوا میں بلند ہوئے اور جیسے ہی کراس بار کے دوسری جانب ہوئے وہ کراس بار سے ایسے ٹکرائے کہ ہر کوئی حیران رہ گیا، اور وہ لینڈنگ اسموتھ کے بجائے زمین پر گرے۔

یہ خود امیراتی کے لیے بھی حیران کن تھا کہ ان کی مردانگی نے انہیں مقابلے سے باہر کرا دیا اور اس سال اولمپک گولڈ کے ان کے خواب کو چکنا چور کر دیا۔

لیکن انٹرنیٹ صارفین کے لیے امیراتی نے اولمپک کامیڈی میں سونے کا تمغہ ضرور جیت لیا۔

بوائے فرینڈ کے ساتھ رات گزارنے پر اولمپک چیمئین کو سزا

فرانسیسی پول والٹر کے ساتھ ہوئے عجیب حادثے پر انٹرنیٹ کا ردعمل

ایک تبصرہ نگار نے ایکس پر لکھا کہ ’امیراتی اولمپکس ہار گئے، لیکن وہ جینیاتی لاٹری جیت چکے ہیں۔‘

کئی دوسرے لوگوں نے امیراتی کے بازو پر سانپ کے ٹیٹو کی نشاندہی کی، جس کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین اب دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ وہ سانپ ہے جو حادثے کا باعث بنا۔

اولمپکس 2024: سائیکل پنکچر ہونے کے باوجود برطانوی سائیکلسٹ نے میڈل جیت لیا

صرف یہی نہیں بلکہ اس حادثے کے بعد یکایک امیراتی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 61,000 سے زیادہ ہو چکی ہے، انہیں ایک گھنٹے میں چار ہزار سے زیادہ فالوورز ملے۔

paris olympics 2024

2024 Olympics

Anthony Ammirati

Pole Vaulter

French Pole Vaulter