Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

میئر کراچی کا سیوریج کی صورتحال پر اظہار برہمی، سیوریج حکام کو آخری وارننگ

شہریوں کو اگر تکلیف ہوگی تو کام میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کروں گا، مرتضیٰ وہاب
شائع 04 اگست 2024 05:45pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر قائد میں سیوریج کی خراب صورتحال پر سیوریج حکام کو آخری وارننگ دیدی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن میں ہنگامی اجلاس کے دوران سیوریج کی صورتحال پر اظہار برہمی کیا۔ اجلاس میں ایم ڈی واٹر کارپوریشن اور سی ای او اسد اللہ سمیت مختلف محکموں کے سربراہاں بھی موجود تھے۔

کراچی: اسٹریٹ کرائم سے تنگ شہری کی گورنر ہاؤس کے باہر خود کو آگ لگانے کی کوشش

میئر نے واٹر کارپوریشن کے محکمہ سیوریج کے افسران کی کارکردگی پرغصہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جگہ جگہ سیوریج کی شکایات ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہریوں کو اگر تکلیف ہوگی تو کام میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کروں گا۔

جولائی کے مقابلے اگست میں زیادہ بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ میئر نے شہر کا دورہ کیا تو ہر جگہ سڑکوں پر گندگی موجود تھی۔ جس پر محکمہ سیوریج کے حکام کو آخری وارننگ جاری کی گئی ہے۔

karachi

mayor karachi

Water and Sewerage Board

GARBAGE