Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

پی سی بی نے ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل سے متعلق خبروں کی تردید کردی

کھلاڑیوں پر پابندی لگانے، جرمانہ عائد کرنے کی خبر من گھڑت ہے، ترجمان
شائع 04 اگست 2024 05:24pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل سے متعلق نشر خبروں کی تردید کردی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈسپلنری کمیٹی بنائی گئی ہے نہ کسی کرکٹر کےخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا

ترجمان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کمیٹی تشکیل دینے اور رپورٹ بنانے کا ٹاسک دینے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، کھلاڑیوں پر پابندی لگانے، جرمانہ عائد کرنے کےسلسلے میں خبر من گھڑت ہے۔

پی سی بی میں عہدہ لینے سے متعلق معین خان کا بیان سامنے آگیا

واضح رہے کہ میڈیا پر خبر نشر ہوئی تھی کہ ورلڈ کپ میں ٹیم میں گروپنگ اور کھلاڑیوں کے ڈسپلن پر پی سی بی نے مزید نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ہیڈکوچ گیری کرسٹن اور مینجر وہاب ریاض کی رپورٹ کے جائزے کے لیے بورڈ نے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کا سربراہ کسی سابق کپتان کو بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گروپنگ اور ڈسپلن توڑنے والے کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے، تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل سے متعلق نشر خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے من گھڑت قرار دیا ہے۔

babar azam

Pakistan Cricket Team

Shaheen Shah Afridi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)