Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچیت کا بہانہ بناکر گوادر کے لوگوں کو تر قی سے روکا جا رہا ہے، ضیاء لانگو

صوبے میں کشت خون کی ہو لی کھیلی جا رہی ہے، احتجاج کی سیاست کو مسترد کیا جائے، وزیر داخلہ بلوچستان
اپ ڈیٹ 05 اگست 2024 12:03pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ بلوچیت کا نام لگا کر جان بوجھ کر گوادر کے لوگوں کو ترقی سے روکا جا رہا، صوبے میں کشت خون کی ہو لی کھیلی جا رہی ہے۔

ایک بیان میں ضیا لانگو نے کہا کہ گوادر بلوچوں کا ہے، پاکستان کی ترقی گوادرکی ترقی سے ہے، گوادر ہم سے کوئی نہیں لے جا رہا، چائنہ کے ساتھ ملکر گوادر کو بنایا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گوادر بلو چستان کی سرزمین پر ہے، گوادر کو تر قی سے روکنے کے لئے منفی سیا ست کو روکنا ہوگا، پاکستان تا قیامت تک قائم و دائم رہے گا، منفی عناصر گوادر اور یہاں کے عوام کو پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں۔

گوادر : بلوچ یکجہتی کمیٹی اور انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب ’دھرنا ختم کیا جائےگا‘

ان کا کہنا تھا کہ 20 سال سے گوادر کی ترقی کو جا ری رکھا جاتا تو آج گوادر کے لوگ خوشحال زندگی گزار رہے ہوتے، گوادر اور بلو چستان کے عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔

فیکٹ چیک: گوادر بندرگاہ پر لاکھوں افراد کے احتجاج کی وائرل تصویر کی حقیقت کیا؟

ضیا لانگو نے کہا کہ گوادر کو ترقی اور خوشحال سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ گوادر اور مستقبل کے نوجوانوں کی ترقی کو روکنے کے لئے احتجاجی سیاست کو مسترد کریں۔

بلوچستان

Gwadar

Pakistan Politics

Balochistan law and order situation