Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی اور لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز کو صوابی جلسے میں شرکت کی ہدایت

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر بھی صوابی جائیں گے
شائع 04 اگست 2024 04:45pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف 5 اگست کو صوابی میں جلسہ کرے گی، جس کے لئے لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز اور ارکان اسمبلی کو صوابی جلسے میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان صوابی جائیں گے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر بھی صوابی جائیں گے۔

انفارمیشن سیکریٹری پی ٹی آئی پنجاب شوکت محمود بسرا بھی صوابی جائیں گے۔

پیپلز پارٹی کا حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرکے نئے انتخابات کرانے کا مشورہ

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے بھر پور تیاریاں کی جارہی ہیں۔ گزشتہ دنوں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ 5 اگست کوسب سے بڑا جلسہ کرنےجارہےہیں صوابی جلسےمیں ملک بھرسےلوگ آئیں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت کی گورننس سے متعلق شکایت، عمران خان کے احکامات پر 3 رکنی کمیٹی قائم

swabi

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council