Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

این ایل سی کا آموں سے لدا ٹرک چھ دنوں کی ریکارڈ مدت میں حیدر آباد سے تاشقند پہنچ گیا

آموں کی تازگی برقرار رکھنے کے لئے این ایل سی نے خصوصی ریفر کنٹینر کا استعمال کیا
شائع 04 اگست 2024 04:17pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) کا پہلا آموں سے لدا ٹرک چھ دنوں کی ریکارڈ مدت میں حیدر آباد سے تاشقند پہنچ گیا۔

آموں کی وسطی ایشیائی ریاستوں تک ترسیل زرعی شعبے کے لئے اہم سنگ میل ہے، جن کی تازگی برقرار رکھنے کے لئے این ایل سی نے خصوصی ریفر کنٹینر کا استعمال کیا۔

ریفر کنٹینر نے دوران سفر درجہ حرارت کو مطلوبہ سطح پر برقرار رکھا، جس پر تقریباً پندرہ ٹن آم لادے گئے تھے۔ ان آموں کی بین الاقوامی معیار کے مطابق پروسیسنگ کی گئی ہے۔

ریفر ٹرک نے کل ڈھائی ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

این ایل سی کے ٹرکوں نے اس سے پہلے کینو اور سبزیوں کی کامیاب ترسیل کی ہے، این ایل سی برآمد کنندگان کو نئی منڈیوں تک رسائی میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ پھلوں اور زرعی اجناس کی علاقائی منڈیوں تک ترسیل سے قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

NLC