Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیتابھ بچن اپنی بہو سے کیا ہوا وعدہ پورا نہ کر سکے

امیتابھ بچن کی جانب سے بہو سے وعدہ کیا گیا تھا، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر پیچھے ہٹ گئے
شائع 04 اگست 2024 04:03pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

بچن خاندان جہاں ان دنوں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہوں کو لے کر توجہ حاصل کر رہا ہے، وہیں امیتابھ بچن کا اپنی بہو سے کیا گیا وعدہ بھی وائرل ہے، جو کہ آج تک پورا نہیں ہو سکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2008 میں امیتابھ بچن کی جانب سے مبینہ طور پر وعدہ کیا گیا تھا، کہ وہ اپنی بہو ایشوریا کے نام پر ایک تعلیمی ادارہ بنانے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے امیتابھ بچن نے اپنی بہو سے وعدہ بھی کیا تھا، کہ وہ ریاست اترپردیش کے ضلع بارابنکی کے گاؤں دولتپور میں ایشوریا کے نام کا کالج بنائیں گے۔

جبکہ اس کالج کے حوالے سے امیتابھ بچن نے اہلیہ جایا بچن، ابھیشیک اور بہو کے ہمراہ کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھا تھا، اس کالج کا پورا نام ’ایشوریا بچن کنیا ماہاودیالے‘ رکھا گیا تھا، جو کہ ہائر سیکنڈری اسکول کا درجہ رکھنے جا رہا تھا۔

تاہم کچھ عرصے بعد ہی نامعلوم وجوہات کی بنا پر اداکار نے یہ پراجیکٹ نشتا فاؤنڈیشن کے سپرد کردیا، اگرچہ اس پراجیکٹ کو لے کر گاؤں والے پُر امید تھے کہ ان کے گاؤں میں کالج بننے کا خواب بالآخر پورا ہونے جا رہا ہے۔

’ایشوریہ رائے سے شادی کروں تو۔۔۔‘ عبدالرزاق نے بھونڈی مثال پر معافی مانگ لی

تاہم 2008 سے لے کر 2018 تک بھی جب کالج کی تعمیر نہ ہو سکی، تو گاؤں والون نے اپنی مدد آپ کے تحت کالج کی تعمیر کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس کالج کے لیے 10 ہزار سے زائد اسکوائر میٹرز کی زمین مختص کی گئی تھی، جبکہ 40 سالہ گاؤں کی اسکول ٹیچر ستیاوان شکلا کی جانب سے قدم اٹھاتے ہوئے گاؤں بھر سے چندا اکھٹا کیا گیا تھا، جہاں 60 لاکھ بھارتی روپے سے زائد چندا جمع ہوا۔

گھر پر بیٹھے ہیں، کمائی کہاں سے ہوگی! ابھیشیک بچن کے بیان پر ایشوریا رائے کا ردعمل

گاؤں والوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت اس کالج کی تعمیر یقینی بنائی گئی اور اسے دولتپور ڈگری کالج کا نام دیا۔

Amitabh Bachchan

Aishwarya Rai Bachchan

college

promised