Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جماعت اسلامی نے پاورڈویژن کے اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی

سرکلرڈیٹ کی وجوہات ناقص پلاننگ اور آئی پی پیز ہیں، رپورٹ
اپ ڈیٹ 04 اگست 2024 04:34pm

جماعت اسلامی نے پاورڈویژن کے اکاؤنٹس کی آڈٹ ریورٹ جاری کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ سرکلرڈیٹ کی وجوہات ناقص پلاننگ اور آئی پی پیز ہیں، بجلی کی خریداری میں بھی مہنگے پاور پلانٹ سے خریداری بے اسی وجہ سے صارفین کو مہنگی بجلی مہیا کی گئی۔

راولپنڈی میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 10 ویں روز بھی جاری ہے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے پاورڈویژن کے اکاؤنٹس کی آڈٹ ریورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکلر ڈیٹ کی وجوہات ناقص پلاننگ اور آئی پی پیز ہیں، حکومت نے آٸی پی پیز کے لیے طریقہ کار کا درست استعمال نہیں کیا، حکومت نے بجلی کی قیمت کا تعین پوشیدہ مفادات اورسیاسی اثرو اسوخ کے تحت کیا، بجلی کی پیداواری صلاحیت 7 فیصد سالانہ کے مقابلے میں ڈیمانڈ میں 5 فیصد سالانہ اضافہ ہوا، فالتو بجلی کی کھپت کا کوئی انتظام نہ تھا اورنہ ہی کیا گیا۔

راولپنڈی: جماعت اسلامی کا دھرنا 10 ویں روز میں داخل، شرکا مطالبات کیلئے ڈٹ گئے

جماعت اسلامی کا پورے ملک میں دھرنوں کا اعلان، حافظ نعیم کا بجلی کے بلوں کا بائیکاٹ کرنے کا عندیہ

آڈٹ ریورٹ کے مطابق بجلی کی لاگت کے مقابلے میں ادائیگیاں کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں زیادہ کی گئیں، بجلی کی پیداوار کو منتقل کرنے اور ڈسٹریبیوشن کا نظام بھی ناکافی تھا، ٹرانسمیشن سسٹم 23 ہزار میگا واٹ کا لوڈ اٹھا سکتا ہے، پیداواری صلاحیت 36 ہزار میگا واٹ تک بڑھاٸی گٸی، امپورٹڈ فیول ائل پر بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس پر زیادہ دارومدار رکھا گیا، امپورٹڈ کوئلے سے بجلی بنانے کے فرسودہ طریقے والی ٹیکنالوجی پر انحصار کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فرنس ائل اورگیس سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کو مراعات دی گئی، مراعات پانی سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کو دینی چاہیں تھیں، بجلی کی خریداری میں بھی مہنگے پاور پلانٹ سے خریداری بے اسی وجہ سے صارفین کو مہنگی بجلی مہیا کی گئی، حکومتی پالیسی کا ایسے انداز میں بنانا ملک کے معاشی ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیتا ہے، ڈسکو کمپنیز کو ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے درست طریقہ کاراختیار کرنے چاہیئے۔

rawalpindi

اسلام آباد

Jamat e Islami

power division

Audit Report

jamat e islami protest

accounts audit report