Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

بھارت میں خلائی مخلوق کا مندر سامنے آگیا

زندگی اور کیرئیر میں تبدیلی کے لیے مقامی بھارتی خلائی مخلوق کی پوجا کرنے لگے
شائع 04 اگست 2024 02:36pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا

بھارت میں حال ہی میں خلائی مخلوق کے مندر اور اس کی پوجا کرنے کی خبر نے عالمی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک ایسا مندر بنایا گیا ہے، جہاں خلائی مخلوق کی پوجا کی جا رہی ہے، جس کے بعد اب سوشل میڈیا صارفین بھی خبر پر حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

زی نیوز کے مطابق ریاست تمل ناڈو کے ضلع سلم کے علاقے ملموپمبتی کے رہائشی لوگاناتھن کی جانب سے بتانا تھا کہ خلائی مخلوق کا مندر کیلیا شیوا مندر کے اندر موجود ہے۔

اس مندر کے بنانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ مقامی افراد کا ماننا ہے کہ خلائی مخلوق ایک اور سیارے میں موجود ہیں۔

مقامی افراد کے حیرت انگیز دعوے کے مطابق خلائی مخلوق کو بھگوان شیو نے تخلیق کیا ہے، جسے کائنات کا پہلا دیوتا بھی تصور کیا جاتا ہے۔

تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا

خلائی مخلوق کے اس بُت کو زیر زمین رکھا گیا ہے، جبکہ اپنے دعوے میں لوگناتھن کا کہنا تھا کہ مجسمے کو لگانے سے پہلے دیوتاؤں کی اجازت درکار تھی، اور حآصل کی گئی۔

بھارتی بس ڈرائیور کے ساتھ ’بھاگنے‘ والی امریکی لڑکی پکڑی گئی

جبکہ لوگناتھن کا ماننا ہے کہ اس مندر کی تعمیر کے بعد خلائی مخلوق کی آمد شروع ہوجائے گی، دنیا بھر کے ممالک غیر ملکیوں کی تحقیقات کر رہے ہیں، لیکن اکثر اپنے نتائج کو چھپاتے ہیں۔

ساتھ ہی لوگناتھن اور دیگر مقامی افراد کا ماننا ہے کہ خلائی مخلوق کے بُت کو پوجنے سے انسان کی زندگی اور کیرئیر میں تبدیلی آتی ہے۔

india

Aliens

Tamil Nadu

indian temple

worship