Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس 10 سے 14 فیصد کرنے کی تیاری

حالیہ بجٹ میں وفاقی حکومت نے ٹریکٹرز پر چُھوٹ ختم کرتے ہوئے 10 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کیا تھا۔
شائع 04 اگست 2024 01:47pm

وفاقی حکومت ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھاکر 14 فیصد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ جون میں پیش کیے گئے وفاقی بجٹ میں ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس کی چُھوٹ ختم کرتے ہوئے 10 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کیا گیا تھا۔

ذرائع نے روزنامہ بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بتایا کہ ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرنے کے حوالے سے حال ہیں میں ایک اجلاس ہوا۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں باضابطہ سفارشات پر کام مکمل کرلیا ہے۔ ٹیکس ڈپارٹمنٹ ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس میں اضافہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے کرے گا۔

وزارتِ خزانہ نے ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس میں اضافے کے حوالے ایک سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی توضیح یہ کی جارہی ہے کہ ُن کی درآمد سے پوری طرح مستفید نہیں ہوا جاتا۔ دوسری طرف سیلز ٹیکس کی معیاری شرح 18 فیصد ہے۔ اس کے نتیجے میں ٹریکٹرز کے لیے ریفنڈ کی گنجائش نکلتی ہے۔

TRACTORS

INCREASE IN SALES TAX

10 TO 14 PERCENT

REFUND