Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی

شہر قائد میں بارش کا سلسلہ کب تک جاری ہے ، محکمہ موسمیات نے بتادیا
اپ ڈیٹ 04 اگست 2024 12:44pm

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود ہونے سے موسم خوشگوار ہے جبکہ شہر میں آج وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے جبکہ منگل تک کہیں کہیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج وقفے وقفے سے کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش متوقع ہے تاہم مطلع ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ کہیں کہیں پھوار ہونے سے موسم خواش گوار ہے لیکن بعض علاقوں میں حبس کی کیفیت بھی برقرار ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے سے اصل درجہ حرارت سے 6 درجے زائد محسوس ہو رہا ہے۔

ملک بھر میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، بجلی معطل، مکان کی چھت، دیواریں، آسمانی بجلی گرنے سے 17 جاں بحق

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں بارش 6 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سندھ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک موسلادھار بارش شروع، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی میں آج بھی بارش کا امکان، بلوچستان میں سیلاب کے حوالے سے نیا الرٹ جاری

کراچی میں آج دن بھر بارش کا کوئی امکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے آج نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کراچی میں آج دن بھر بارش کا کوئی امکان نہیں، رات کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے، کل کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ 7 اگست تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ رات گئے شہر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، نصف شب کے دوران کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداوشمار کے مطابق قائد آباد میں 4 ملی میٹر، کیماڑی اور شارع فیصل پر ایک ملی میٹر جبکہ گلشن معمار میں 0.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

karachi

Met Office

Karachi Rain

monsoon rains

heavy rains

rainy weather

moon soon rain

HEAVY RAINS EXPECTED