Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈا میں پاکستانی نژاد بزنس مین کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی

راؤ راحت کی حالت تشویش ناک، سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر احتجاج میں پیش پیش رہے۔
شائع 04 اگست 2024 12:06pm

پاکستانی نژاد کینیڈین بزنس مین راحت راؤ کو کینیڈا میں نامعلوم شخص نے آگ لگادی۔ راحت راؤ کو کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا میں اُن کے دفتر میں جلایا گیا۔ اُنہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں اُن کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے۔

کینیڈا کے ٹی وی چینل نیوز 18 نے بتایا ہے کہ گزشتہ برس خالصتان نواز سِکھ رہنما ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کے حوالے سے راحت راؤ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ تب یہ خبر نیوز 18 ہی نے بریک کی تھی۔ راحت راؤ کا تعلق زرِمبادلہ کے بزنس سے ہے۔

یاد رہے کہ ہردیپ سنگھ نِجر کو گزشتہ برس برٹش کولمبیا کے شہر سرے کے ایک بڑے گردوارے کے باہر قتل کیا گیا تھا۔ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کے بعد سِکھ برادری کی طرف سے کیے جانے والے احتجاج میں راحت راؤ اور اُن کے ساتھی پیش پیش رہے تھے۔

British Columbia

BUSINESSMAN SET TO FIRE

SURREY CANADA

FOREX BUSINESS

CRITICAL CONDITION