Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ

اداکارہ کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے
شائع 04 اگست 2024 11:02am
تصویر بذریعہ: انترنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انترنیٹ/ فائل فوٹو

ملتان میں اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی پرفارمنس کے دوران ہوائی فائرنگ نے سیکیورٹی پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں ریکس تھیٹر میں ندا چوہدری کی پرفارمنس جاری تھی، کہ اسی دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

جبکہ پرفارمنس کے دوران واقعے کی سی سیٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ فائرنگ ہوتے ہوئے نوجوان نےملزم سے پستول چھین لیا، فائرنگ کے باعث اداکارہ ندا چوہدری نے پرفارمنس چھوڑ دی۔

شہری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتظامیہ ناقص سیکیورٹی پر ریکس تھیٹر کو سیل کرے۔

firing

Multan

Theatre

PERFORMANCE

actress nida chaudhary