Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

پیرس اولمپکس میں مقابلوں کے 8 ویں روز چین کتنے گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر

پیرس اولمپکس 2024 میں زیادہ میڈلز جیتنے کی دوڑ جاری
شائع 04 اگست 2024 09:27am

پیرس اولمپکس 2024 میں زیادہ میڈلز جیتنے کی دوڑ جاری ہے، مقابلوں کے 8 ویں روز بھی چین 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

پیرس اولمپکس کے آٹھویں روز امریکی ایتھلیٹس نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کو 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچایا۔

اولمپکس مقابلوں کے 8ویں روز شوٹنگ کے 25 میٹر وویمن پسٹل ایونٹ میں جنوبی کوریا کی جن یانگ نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ ویمن روئنگ سنگل اسکلز کا فائنل نیدر لینڈز کی فلورجن کیرولین نے اپنے نام کیا۔

روئنگ وویمن ایٹ اے فائنل رومانیہ کے نام رہا، اسی طرح روئنگ مینز ایٹ اے فائنل برطانیہ نے جیتا، روئنگ مینز سنگل اسکلز میں جرمنی کے زیلڈر اولیور نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ ٹینس کے مینز ڈبلز ایونٹ میں آسٹریلین جوڑی گولڈ میڈل کی حقدار رہی۔

اولمپکس کے باکسنگ ایونٹ میں ٹرانس جینڈر تنازعہ، میچ چھوڑنے والی خاتون کو بھی انعام دینے کا اعلان

ایکوسٹیرین کے ڈریسج ٹیم گراں اسپیشل میں جرمنی نے گولڈ میڈل حاصل کیا، مینز روڈ سائیکلنگ میں بیلجیئم نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

سیلنگ کے وویمن ونڈ سرفنگ ایونٹ میں اٹلی نے گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ سیلنگ کے مینز ونڈ سرفنگ میں اسرائیل نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ٹینس کے وویمن سنگلز ایونٹ میں چین کی زینگ کن وین نے کروشیا کی ڈونا ویکیک کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا، ٹیبل ٹینس کے وویمن سنگلز ایونٹ میں بھی چین کی جوڑی گولڈ میڈل کی حق دار ٹھہری۔

آرچری میں جنوبی کوریا نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، بیڈمنٹن کے وویمن ایونٹ میں چین کی جوڑی نے ہم وطن پیئر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا، اسی طرح آرٹسٹک جمناسٹکس کے مینز فلور ایکسرسائز کا فائنل فلپائن کے نام رہا۔

شوٹنگ کے مینز اسکیٹ فائنل میں امریکا نے گولڈ میڈل جیتا، آرٹسٹک جمناسٹکس وویمن والٹ کا فائنل نامور ایتھلیٹ امریکا کی سیمون بائلز کے نام رہا، آرٹسٹک جمناسٹکس کے مینز پومل ہارس میں آئرلینڈ نے گولڈ میڈل جیتا۔

امریکی خاتون سوئمر نے اولمپکس کا 50 سالہ ریکارڈ برابر کر دیا

ہٹ مین یا قدرتی شوٹر؟ اولمپکس میں جیب میں ہاتھ ڈال کر شوٹنگ کرنے والے ترک کھلاڑی کے چرچے

پیرس اولمپکس میں مزید 13 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگیا

جوڈو کے مکسڈ ٹیم ایونٹ کے فائنل میں فرانس نے جاپان کو تین کے مقابلے میں چار پوائنٹس سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا جبکہ فینسنگ میں وویمن سیبر ٹیم کا گولڈ میڈل یوکرین نے جیتا۔

8 ویں روز میڈلز ٹیبل کی صورتحال

china

PARIS

paris olympics

olympics 2024

olympic athlete

paris olympics 2024

2024 Olympics