Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

پیرس اولمپکس: آئینے میں دیکھ کر شوٹنگ کی وائرل تصویر کی حقیقت کیا ہے

حقیقت سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت زدہ ہوئے
شائع 03 اگست 2024 10:05pm
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

پیرس اولمپکس 2024 سے مقبولیت حاصل کرنے والے ترک شوٹر یوسف ڈیکیک اپنے شاندار انداز کی وجہ سے انٹرنیٹ کی زینت بنے۔

وہیں اب ان کے بعد ایک اور شوٹر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایتھلیٹ کو آئینے میں دیکھ کر ہدف کا نشانہ لگانے ہوئے دیکھا گیا۔

جیسے ہی اس تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی، وہیں بہت سے لوگوں نے اس شوٹر کو ”نئے لیجنڈ“ کے طور پر سراہنا بھی شروع کردیا۔

مگر وائرل ہونے والی تصویر کی حقیقت کچھ اور ہی نکلی۔

تاہم بعد میں پتہ چلا کہ آئینے میں دیکھ کر نشانہ لگانے والے شوٹر کی تصویر فیک ہے۔ تصویر دراصل فوٹو شاپ پر ایڈٹ کی گئی تھی اور ان کا پیرس اولمپکس میں جاری گیمز سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

رپورٹس کے مطابق تصویر میں دکھائی دینے والا شخص شوٹر نہیں بلکہ پونگساک پونگسووان ہیں جو تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار اور کامیڈین ہیں۔ اس تصویر کو مشہور تھائی گیم شو ”چنگ روئی چنگ لین“ سے لے کر وائرل کیا گیا۔

جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تھائی اداکار پونگساک پونگسووان ایک شو کے دوران آئینے میں دیکھ کر بندوق چلاتے ہیں۔ کسی نے ویڈیو سے اداکار کی تصویر علیحدہ کر کے فوٹو شاپ کے ذریعے ترمیم کی اور اس میں پیرس اولمپکس کا پس منظر بھی شامل کر دیا۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے گئے۔

shooting

reality

paris olympics 2024

Viral Pic