Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اولمپکس کی متنازع ’مرد نما‘ خاتون باکسر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

سیمی فائنل تک رسائی کے ساتھ ایمان خلیف کا میڈل بھی یقینی ہوگیا
شائع 03 اگست 2024 09:26pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پیرس اولمپکس میں الجزائر کی معروف باکسر ایمان خلیف سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایمان خلیف نے کوارٹر فائنل میں ہنگری کی باکسر لوسا ہموری کو شکست سے دو چار کیا جس کے ساتھ ہی وہ اگلے مرحلے میں داخل ہوگئیں۔

اولمپکس 2024: ’مرد نُما خاتون‘ کے مقابل اطالوی باکسر نے صرف 46 سیکنڈ میں رِنگ چھوڑ دیا

سیمی فائنل تک رسائی کے ساتھ ایمان خلیف کا میڈل بھی یقینی ہوگیا۔ ایمان خلیف اگر سیمی فائنل ہاری بھی تو برانز میڈل انہیں ملے گا۔

خیال رہے کہ الجیرین باکسر ایمان خلیف کی صنف سے متعلق تنازع شدت اختیار کرگیا۔ ایمان خلیف کے خلاف فائٹ سے قبل ہنگری کی باکسر لوسا ہموری نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس کیں تھیں اورشدید تنقید کے بعد پوسٹس ڈیلیٹ کردیں تھیں۔

paris olympics 2024

imane khelif

transgender boxer

semifinal