Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس : پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

فلک جاوید ویڈیو اپ لوڈ ہونے سے پہلےاس خبر کو پھیلاتی رہیں، ایف آئی اے ذرائع
شائع 03 اگست 2024 08:52pm
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری۔ فوٹو۔۔۔فائل
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری۔ فوٹو۔۔۔فائل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے تحریک انصاف کی کارکن فلک جاوید سمیت چھ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ایک مبینہ نازیبا ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری ہوئی جس کیلئے عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی فلک جاوید پر الزام عائد کیا ہے۔ فلک جاوید صنم جاوید کی بہن ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جہاں سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سوشل میڈیا پر نازیبا مہم کے خلاف عظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ جس کے بعد فلک جاوید کو ایف آئی اے طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

تاہم اب ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے تحریک انصاف کی کارکن فلک جاوید سمیت چھ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فلک جاوید ویڈیو اپ لوڈ ہونے سے پہلےاس خبر کو پھیلاتی رہیں۔ مقدمہ میں فلک جاوید ، حسن طور ، شہاب الدین ، عاصمہ تبسم ، محمد شفیق کو نامزد کیا گیا ہے۔

عظمی بخاری فیک ویڈیو کیس، فلک جاوید کو ایف آئی اے طلبی کا نوٹس جاری

مقدمہ میں ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے اور شیئر کرنے والے 20 سے زائد ایکس اکاؤنٹس ہولڈرز بھی نامزد ہیں۔ فیس بک اور ٹک ٹاک پر ویڈیوز کو اپ لوڈ اور شیئر کرنے والےدس اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔

عظمی بخاری فیک ویڈیو کیس: ایف آئی اے کی رپورٹ پر عدالت کا عدم اطمینان، ایس او پیز بھی طلب

اس مقدمہ میں ملوث ٹک ٹاکر محمد شفیق کو گجرات سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سے تحقیقات میں تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کے اسلام آباد آفس سے بھی رابطے پائےگئے۔ تحریک انصاف کے اسلام آباد میں سوشل میڈیا سیکرٹریٹ سے ملزمان کو ہدایات جاری ہوئیں۔

uzma bukhari

social media

fake Video

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)