Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا موٹرز کا پاکستان میں 4 نئی گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان

لکی موٹر اس سال کے آخر میں KIA کی الیکٹرک گاڑیوں (EV) کی جدید ترین رینج متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے
شائع 03 اگست 2024 08:45pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

کیا موٹرز انڈسٹریز کی جانب سے گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ کیا موٹرز اب پاکستانی الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی مارکیٹ میں انٹری دینے کو تیار ہے۔

لکی موٹر کارپوریشن اس سال کے آخر میں KIA کی الیکٹرک گاڑیوں (EV) کی جدید ترین رینج متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ فہرست میں ای وی 5، ای وی 9، نئی اسپورٹیج، اور نئی سورینٹو شامل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان میں کیا موٹرز نے اسپورٹیج اور سورینٹو کے پرانے ماڈلز متعارف کرائے تھے۔ اگرچہ اسپورٹیج کو ایک فیس لفٹ ملی، لیکن بین الاقوامی مارکیٹوں میں دستیاب جدید ترین ماڈل کو پاکستان میں لانچ نہیں کیا گیا تھا۔

کیا ای وی 5 ایک الیکٹرک کمپیکٹ کراس اوور SUV ہے جس کی رینج لگ بھگ 665 کلومیٹر ہے۔ وہیں کیا ای وی 9، نئی رینج کی نمایاں خصوصیت، جدید، برقی دور کے لیے تیار کردہ ایک مکمل الیکٹرک ایس یو وی ہے۔ گاڑی میں 6 سے 7 افراد باآسانی بیٹھ سکتے ہیں۔

ای وی 9 میں بیٹھنے کی 3 نشستی قطاریں موجود ہیں، جن میں 7 افراد بیٹھ سکتے ہیں۔ اسٹینڈرڈ ماڈل میں 7 نشستیں شامل ہیں جبکہ جی ٹی لائن میں 6 نشستوں کے ساتھ 2 جدید آپشنز فراہم کیے گئے ہیں۔

KIA Motors

Kia EV cars

Launching