Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

افیئر چلانے آیا تھا، زبردستی نکاح کرنا پڑگیا، دانیہ شاہ کے نئے شوہر کا انکشاف

دانیہ کے دعوت دینے کے بعد وہ ایک دن ان کے ہاں چل گئے جہاں انہیں وہ پسند کر بیٹھے، حکیم شہزاد
شائع 03 اگست 2024 08:02pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھیں جن کے دوسرے شوہر نے ان کی شادی سے متعلق اہم انکشافات کر دیے۔

دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر شہزاد لوہا پاڑ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں میڈیا سے گفتگو میں یہ کہتے سنا گیا کہ انہوں نے دانیہ شاہ کو محبت کا پیغام کچھ عرصہ افیئر چلانے کی غرض سے بھیجا تھا جو ان کے گلے پڑ گیا۔

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیا شاہ نے شادی کرلی

دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر نے بتایا کہ وہ ایک حکیم ہیں، اس لیے دانیہ اپنی والدہ کی ادویات لینے ان کے پاس آیا کرتی تھیں۔

شہزاد کا کہنا تھا کہ والدہ کی دوائی ان سے لینے کے بعد دانیہ نے انہیں اپنے گھر آنے کی دعوت دی مگر انہوں نے پہلے تو کئی بار انکار کیا تاہم ایک دن وہ دانیہ کے گھر چلے ہی گئے جہاں وہ انہیں کو پسند کر بیٹھے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا دانیہ سے شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا بلکہ ان کا ارادہ تو کچھ عرصہ افیئر چلانے کا تھا لیکن وہ ان سے نکاح کرنے کی خواہش کرتی تھیں۔

حکیم شہزاد نے مزید کہا کہ وہ بہت عرصے تک دانیہ کو مناتے رہے لیکن دانیہ کی ایک ہی شرط تھی جس کے بعد انہوں نے 3 شادیاں ہونے کے باوجود زبردستی دل پر پتھر رکھ کر دانیہ شاہ سے چوتھا نکاح کرلیا۔

Wedding

Dania Shah

HAKEEM SHAHZAD