Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی سے کیوں نکالا، شیر افضل مروت بھی ڈٹ گئے

فردوس شمیم ​​نقوی نے طنزیہ زبان استعمال کی، جلد عمران خان سے ملاقات کروں گا، شیرافضل مروت
اپ ڈیٹ 03 اگست 2024 11:52pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

پی ٹی آئی سے کیوں نکالا، شیرافضل مروت بھی ڈٹ گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کا معاملہ اُلجھ گیا۔ اس حوالے سے کور کمیٹی ارکان اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے متضاد بیانات سامنے آگئے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے شیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت منسوخی کا نوٹی فکیشن درست قرار دیدیا، جبکہ چیئرمین بیرسٹر گوہرنے رکنیت منسوخی کا نوٹی فکیشن جعلی قراردیا۔

سب سے بڑا یوٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی، عمران خان

اب اس حوالے سے شیر افضل مروت بھی بول پڑے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 2 درجن کور کمیٹی ممبران سمیت سینئر رہنماؤں سے بات کی، پارٹی سے اخراج کے حکم نامے پر کوئی بحث نہیں ہوئی، نہ ہی معاملہ کور کمیٹی کے نوٹس میں لایا گیا، اور نہ ہی یہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے علم میں تھا۔

اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہوتے ہیں، بات چیت ہوتی رہتی ہے، ابھی تک کوئی ٹھوس چیز نہیں بن کر نکلی، علی امین

انھوں نے مزید کہا کہ متنازعہ حکم نامے کو اس قدر عجلت میں کیوں جاری کیا گیا، دھوکہ دہی سے اسے کور کمیٹی کی کارروائی کا حصہ بنایا گیا۔

شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر کو فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا ہے، میں اپنے حلقے کے لوگوں کا گرینڈ جرگہ بھی بلاؤں گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فردوس شمیم ​​نقوی نے طنزیہ زبان استعمال کی، ماضی میں بھی جعلی نوٹیفکیشن جاری کیے گئے، میں جلد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ’کسی کے منشی میرے خلاف ہتک آمیز مہم چلا رہے ہیں، اسے روکو اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، عزت سے رہو ایسا نہ ہو کہ تم کسی عفریت کو دعوت دے دو، میں آخری بار فضول باتوں کو نظر انداز کر رہا ہوں۔‘

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Sher Afzal Marwat

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)