Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

بجلی کی تمام قسم کی کمپنیوں کو 3 سال میں کتنے جرمانے ہوئے، تفصیلات سامنے آگئیں

لوڈ شیڈنگ زیادہ کرنے پر بھی نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کو جرمانے کیے، ذرائع
شائع 03 اگست 2024 06:33pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

نیپرا کی جانب سے 3 سالوں میں بجلی کی تمام قسم کی کمپنیوں کو کیے گئے جرمانوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

نیپرا دستاویزات کے مطابق 3 سالوں میں بجلی کمپنیوں کو 1 ارب 47 کروڑ 45 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، تین سال میں تقسیم کا رکمپنیوں کو سب سے زیادہ جرمانے کیے گئے۔ بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو 48 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوا، جب کہ تین سالوں میں ٹرانسمیشن کمپنیوں کو 9 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔

گیس چوری میں ملوث صارف پر 3 کروڑ 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اس حوالے سے سامنے آنے والی دستاویز کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کو تین سال میں 77 کروڑ 95 لاکھ روپے جرمانہ ہوا، سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی کو 12 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔ بجلی پیداواری کمپنیوں کو 2022- 23 میں سب سے زیادہ 46 کروڑ جرمانہ ہوا۔ جب کہ مالی سال 2023-24 کو ڈسکوز کو 46 کروڑ 55 لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔

سندھ کے 2 لاکھ گھروں کو سولر سسٹم دیں گے، مراد علی شاہ

ذرائع کے مطابق تمام کمپنیوں کو نیپرا قوائد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر جرمانے ہوئے، لوڈ شیڈنگ زیادہ کرنے پر بھی نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کو جرمانے کیے۔

nepra

electricity

K Electric