Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

لڑکی نے نوجوان سے اپنے فلیٹ میں ناشتہ منگوایا اور پھر ۔۔۔
شائع 03 اگست 2024 06:13pm
علامتی تصویر۔۔۔میٹا اے آئی
علامتی تصویر۔۔۔میٹا اے آئی

لاہور میں ہنی ٹریپ کے ذریعے لوٹ مار کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔ کاہنہ میں لڑکی نے نوجوان سے اپنے فلیٹ پر ناشتہ منگوایا اور جب نوجوان ناشتہ لیکر پہنچا تو تین مزید افراد فلیٹ میں گھس گئے۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے حمزہ نامی نوجوان کو جھانسہ دیا، ہنی ٹریپ کا شکار ہونے والا متاثرہ شہری جب فلیٹ کے اندر گیا تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

وائرل نامناسب ویڈیوز میری ہیں لیکن بندوق کے زور پر بنائی گئیں، خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ تشدد کے بعد نوجوان سے رقم اور موبائل فون چھین لیا گیا۔

ہنی ٹریپ معاملہ: خلیل الرحمان قمر کی نازیبا اور ملزمان کی پلاننگ کی ویڈیوز وائرل

پولیس نے بتایا کہ ملزمان، نوجوان پر تشدد کرتے رہے اور خاتون ویڈیو بناتی رہی۔ واقعے کے بعد پولیس نے کائنات سمیت دیگر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

lahore

Punjab police

HONEY TRAP CASE