Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

میچ جیتنے کے بعد تاجک ایتھلیٹ کا اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار

تاجکستان کے جوڈوکا نورالی امومالی نے 66 کلوگرام کے مقابلے میں اسرائیلی حریف باروچ شمائلوف کو ہرایا
شائع 03 اگست 2024 06:12pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پیرس اولمپکس میں تاجکستان کے کھلاڑی نے فسلطین سے اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو ہونے والے پیرس اولمپکس مقابلوں میں تاجکستان کے جوڈوکا نورالی امومالی نے 66 کلوگرام کے مقابلے میں اسرائیلی حریف باروچ شمائلوف کو ہرایا۔

ہٹ مین یا قدرتی شوٹر؟ اولمپکس میں جیب میں ہاتھ ڈال کر شوٹنگ کرنے والے ترک کھلاڑی کے چرچے

اسرائیلی حریف کو ہرانے کے بعد تاجک ایتھلیٹ نے شمائلوف کے ساتھ مصاحفے سے انکار کیا۔

ہاتھ نہ ملانے کے بعد تاجک ایتھلیٹ نے اسرائیلی حریف کی طرف دیکھتے ہوئے اَللہُ اَکَبْر( اللہ سب سے بڑا ہے) کا نعرہ بھی لگایا۔

سوشل میڈیا پر تاجکستان کے کھلاڑی جوڈوکا نورالی امومالی کے اس عمل کو بھرپور سراہا اور درست کہا جا رہا ہے۔

paris olympics 2024

tajikistan athlete

refuses shake hand

israeli player