Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گیس چوری میں ملوث صارف پر 3 کروڑ 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد

گیس چوری کرنے کے لیے بڑے کمپریسر کا استعمال کیا جا رہا تھا
شائع 03 اگست 2024 05:11pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

لاہور ایسٹ ریجن نے گیس چوری کے خلاف بڑی کارروائی کی، اس دوران کمرشل صارف کروڑوں روپے کی گیس چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

کمرشل صارف نے سروس لائن سے کلیمپ کے ذریعے بائی پاس لگا رکھا تھا۔ چوری شدہ گیس دو بھٹیوں میں تاریں بنانے کے لیے استعمال ہو رہی تھی، جب کہ زیادہ مقدار میں گیس چوری کرنے کے لیے بڑے کمپریسر کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

حکام کے مطابق گیس چوری سے قومی خزانے کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔ گیس چوری میں ملوث صارف پر 3 کروڑ 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، ایل این جی کے نرخ میں کمی

چوری پکڑے جانے کے بعد اسپیشل ٹاسک فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کمرشل میٹر منقطع کر دیا۔ براہ راست بائی پاس اور کمپریسر کے ثبوت موقع سے برآمد ہوئے۔

gas cylinder

gas leakage blast

Illegal gas connections