Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکاری کے بعدجنید خان نے پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

جب عامر خان نے جنید خان کواہنی ریٹائر منٹ اورپروڈکشن ہاؤس سنبھالنے کے لیے کہا۔۔۔۔
شائع 03 اگست 2024 04:08pm
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

عامر خان کے بیٹے جنید خان نے نیٹ فلکس کی فلم ’مہاراج‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

بھارتی اخبارسے ایک حالیہ بات چیت میں جنید سے ان کے اداکاری کیریئر کے شروع میں پروڈکشن میں جانے کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، “ہاں، میں نےپروڈکشن میں جانے کا سوچا ہے۔ جنید نے بھارتی میڈیا کے ساتھ کی گئی اس گفتگو میں یاد کیا کہ عامر خان جب اپنی ریٹائرمنٹ کے مرحلے میں تھے توانہیں عامرخان نےپروڈکشن کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے کہا تھا۔

آنکھوں کی سرجری کی افواہوں کے درمیان شاہ رخ ممبئی میں سالگرہ کی تقریب میں شریک

مہاراج کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ہم اے کے پی (عامر خان پروڈکشن) میں ایک فلم پر کام کر رہے تھے۔ اس وقت کرن (راؤ) ’لاپتا لیڈیز‘ بنا رہی تھیں اور والد اس پورے ’میں ریٹائر منٹ کے مرحلے‘ سے گزر رہے تھے، تو انہوں نے مجھ سے کہا، ’میں ریٹائر ہو رہا ہوں، تم یہ ذمہ داری کیوں نہیں سنبھالتے۔ لہذا، یہ وہ مرحلہ ہے جب میں نے پروڈکشن کی دنیامیں قدم رکھا. کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں پروڈکشن کی اچھی سوچ بوجھ رکھتا ہوں۔ اور یہ شاید فلم سازی میں سب سے مشکل کاموں میں سے ایک ہے۔ جنید اب پروڈکشن ہاؤس کے لئے ”پریتم پیارے“ کو پروڈیوس کر رہے ہیں۔

جنید خان اپنے والدین عامر خان اور رینا دتہ کے بہت نزدیک ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ان کے ڈیبیو کے بارے میں پریشان ہیں یا فکرمند ہیں، تو انہوں نے کہا، وہ پریشان نہیں بلکہ وہ میرے لئے خوش ہیں وہ عام طور پر پریشان نہیں ہوتے ہیں، کیونکہ وہ ان سب مراحل سے گذر چکے ہیں یا شاید اس سے بھی زیادہ (کیونکہ وہ ایک طویل عرصے سے اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں)۔ انہوں نے فلم میں ہرمرحلے پر میری مدد کی۔

جنید نے یہ بھی انکشاف کیا کہ عامر خان نے نہ تو ان کے سیٹ پراور نہ ہی ان کی پہلی فلم میں مداخلت کی۔ ’’وہ ہمارے سیٹ پر کبھی نہیں آئے۔ وہ شوٹنگ کے پہلے دن ہی میرے تین دادا دادی کے ساتھ آئے تھے اور پھر انہوں نے براہ راست فلم دیکھی۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle

Junaid Khan