Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

قبائلی اضلاع میں پہلی بار خاتون ایس ایچ او تعینات

مہک پرویز لنڈی کوتل کی مقامی شہری ہیں اور خواتین کے مسائل سے واقف ہیں، ڈی پی او
اپ ڈیٹ 03 اگست 2024 03:56pm

خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں پہلی بار خاتون ایس ایچ او کو تعینات کردیا گیا ہے، مہک پرویز مسیح تھانہ لنڈی کوتل میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات ہوئی ہیں۔

مہک پرویز مسیح پولیس لائن خیبر میں فرائض انجام دے رہیں تھیں۔

سائبر کرائم کی وارداتوں میں اضافہ، 3 برس میں 3 لاکھ 86 ہزار شکایات موصول

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خیبر سیلم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ ضم اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو ایس ایچ او کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے، خاتون کی تعیناتی کا مقصد لاکھوں خواتین کو انصاف تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

لاہور ایئرپورٹ کے قریب غیرملکی سیاح کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

ڈی پی او نے مزید کہا کہ مہک پرویز لنڈی کوتل کی مقامی شہری ہیں اور خواتین کے مسائل سے واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے خواتین میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے، ہر شعبہ زندگی میں خواتین کو فرائض کی ادئیگی کے مواقع دئیے جارہے ہیں۔

Mehek Pervez Maseeh

SHO Landi Kotal