Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میں نے آپ کو معاف نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شگفتہ اعجاز ناقدین پر برہم

شوہر کی بیماری کے درمیان خاندان پر تنقید کے بعد شگفتہ اعجاز کا نفرت کرنے والوں کو جواب
شائع 03 اگست 2024 03:33pm

سینیئر آرٹسٹ شگفتہ اعجاز نےحال ہی میں اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ شیئر کیا ہے، جہاں انہوں نےان پر کئے جانے والے تمام نفرت بھرے اورتبصروں کا جواب دیا ہے۔

شگفتہ اعجازفی الحال ایک مختصر سفر کے لئے دبئی میں ہیں، کیونکہ وہاں ان کی کچھ اہم مصروفیات ہیں۔ ان کے دبئی کے حالیہ دورے پر عوام کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے۔

جیسمین بھسین کو لینز کےحوالے سے خصوصی ہدایت مل گئی

شگفتہ اعجاز کے اس وی لاگ کے شروع میں کچھ منفی تبصروں کے شاٹس بھی شیئر کیے، جو انکےدبئی کی تصاویر پوسٹ کرنے پر کئے گئے تھےاور ان نفرت انگیز تبصروں کا جواب دیتے ہوئے شگفتہ اعجاز نے کہا کہ، کچھ تبصرے ہیں جو میں نے اپنے بلاگ کے آغاز میں شیئر کیے تھے، جن سے مجھے واقعی تکلیف ہوئی۔ میرے اور میرے خاندان کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں ہیں۔ میرے شوہر کو پانچ سال سے کینسر ہے اور ہم ان کا پوری طرح خٰیال رکھ رہے ہیں۔

انہوں نے صارفین سے یہ بھی پوچھا کہ کیا اتنے سالوں میں میرے ساتھ تھے؟ ہم ان تمام اہم علاج اور طبی طریقہ کار سے گزر رہے ہیں جو یحییٰ کے لئے ضروری ہیں۔ آپ نے ان سالوں میں مجھے اچھے اور برے حالات سے گزرتے ہوئے نہیں دیکھا، لیکن آپ نے مجھے دبئی میں دیکھ کر اس قدر تنقید کا نشانہ بنایا جیسے میں کسی چھٹی پر ہوں۔

ای این ٹی اور میرا سارا پیسہ خود بخود ان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو گیا۔ میں اسے لینےکے لئے یہاں آئی ہوں کیونکہ مجھے پیسے کی ضرورت تھی۔ دوسری بات، میں نے اپنے بیگ بھی بیچے ہیں ۔ کیوںکہ مجھے پیسوں کی ضرورت تھی۔ میں صرف تین دن کے لیے دبئی آئی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں آپ کو بتادوں کہ میں ہمیشہ سے شوبز انڈسٹری کا حصہ رہی ہوں، میں ہمیشہ کماتی رہی ہوں۔ میں نے اپنی بیٹیوں کی تعلیم کا خیال رکھا ۔ یحییٰ دوسرے اخراجات برداشت کرتے تھے۔میں نے یحییٰ سے شادی صرف اپنی بیٹیوں کو باپ بنانے کے لیے کی۔ کیونکہ میری بیٹی آنیا کو اپنے والد کی یاد آتی تھی۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام تنقید وں پرافسردہ ہوں۔ براہ مہربانی، دوسروں پر بہت زیادہ تنقید کرنے سےپہلے سوچیں۔

میں نے آپ کے ساتھ جو تبصرے شیئر کیے، وہ مجھ پر لگائے گئے الزامات کے جواب میں ہیں، میں اس کے لئے آپ کو کبھی معاف نہیں کروں گی۔ یہ مجھ پر منحصر ہے کہ میں آپ کو معاف کروں یا نہ کروں اور میں نے آپ کو معاف نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity