اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ کے امام پر ہی مسجد الاقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کردی
اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ کے امام پر ہی مسجد الاقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کردی، عرب میڈیا کے مطابق شیخ عکرمہ صابری پر یہ پابندی آٹھ اگست تک لگائی گئی ہے، شہید اسماعیل ہنیہ کی تعریف کرنے پر شیخ عکرمہ صابری کو گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم انہیں بعد میں رہا کردیا گیا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مسجد اقصیٰ کے امام عکرمہ صبری نے خطبے میں اسماعیل ہنیہ کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
سویڈن کا بیروت میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ
شیخ عکرمہ صابری نے نماز جمعہ کے خطبے میں حماس کے شہید رہنما اسماعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ”ٗشہید“ کہا تھا، جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔
اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے 84 سالہ امام شیخ عکرمہ صابری کو یروشلم کے پڑوس میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔
ایران کا انتباہ: ’اسرائیل سے انتقال لینے کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے‘
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اسرائیلی پولیس کو بزرگ امام کو حراست میں لے کر گاڑی میں بٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Comments are closed on this story.