Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

جفا قسط 11: زارا اور حسن کی لڑائی نےصارفین کو دو دھڑوں میں تقسیم کر دیا

مداح حسن اور زارا دونوں سے ہمدردی ظاہر کر رہے ہیں
شائع 03 اگست 2024 03:02pm

”جفا“ ہم ٹی وی پر پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریز ہے۔ یہ ڈرامہ اپنی بہترین کاسٹ کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ لوگ اس کہانی کو پسند کر رہے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہ تمام حالات سے کیسے نمٹا جا رہا ہے۔ اس کہانی میں دوشادی شدہ جوڑوں کو دکھایا گیا ہے، جو اپنے اپنے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ قسط نمبر 11 میں ہمیں بتایا کہ حسن عرف محب مرزا کا دماغ کس طرح کام کر رہا ہے۔

”برزخ“ کی تعریف اورتشہیرنادیہ خان کو مہنگی پڑ گئی، مداح برہم ہو گئے

دوسری جانب حسنہ اور زارا کو بھی اپنے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ زارا کی عادت ہے کہ وہ اپنے شوہر سے چیزیں چھپاتی ہے اور کبھی کبھی عام چیزوں پر حد سے زیادہ رد عمل ظاہر کرتی ہے۔ دوسری طرف حسن ، جو جارحیت پسند بھی ہے اورپرتشدد بھی ہے۔ اس نے زارا کو مارا اور اس کا فون پھینک دیا۔ اسے اس بات کا احساس بھی نہیں ہوتا کہ اس کا رویہ غیر معقول ہے۔

عوام دونوں کرداروں سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ حسن بنیای طور پر برا شخص نہیں ہے، وہ اچھا شوہر بھی بنناچاہتا ہے ۔ لیکن وہ بچپن کے کسی صدمے کی وجہ سے ایسےکسی ردعمل کا اظہارکر رہا ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani drama